عثمان بزدار سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات

10 Mar, 2020 | 08:48 PM

Malik Sultan Awan

(علی اکبر)مسلم لیگ ن سے تحفات رکھنے والے اراکین اسمبلی کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات ، ن لیگی اراکین نے سردار عثمان پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پاکستان مسلم لیگ(ن)اورپیپلز پارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔سابق ایم این اے چوہدری طاہر بشیر چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔مسلم لیگ(ن) اورپیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات کرنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے حکومت کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ملاقات میں صوبے کے عوام کی خدمت کیلئے ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا۔

اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اورساتھ رہیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی خدمت کے سفر میں آپ کو ساتھ لیکر چلیں گے۔عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، آپ کو ساتھ لے کرچلیں گے اورآپ کو عزت و احترام بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اس ملک کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔تحریک انصاف کی حکومت نے انتہائی مشکل وقت میں اقتدار سنبھالا۔ماضی کی حکومتوں کے بوئے ہوئے کانٹے چن چن کر صاف کررہے ہیں ۔تبدیلی آرہی ہے اور آکررہے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے سفر میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔آپ میرے لئے قابل احترام ہیں،آپ کے جائز کام ہر صورت ہوں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والوں میں نشاط احمد ڈاہا،محمدغیاث الدین،چوہدری اشرف علی،محمدفیصل خان نیازی، غضنفر علی خان،محمد ارشد،اظہر عباس اوریونس علی انصاری شامل تھے ۔

مزیدخبریں