(علی اکبر) پرائیویٹ سکولوں میں فیسوں میں اضافے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ایم پی اے حسن مرتضی بولے کہ پرائیویٹ سکول نصاب کے ساتھ من چاہی فیس وصول کر رہے ہے جس پر اسپیکر نے حکومت سے پالیسی واضح کرنے کی ہدایت کر دی۔ ایوان نے خواتین کو قومی دارے میں لانے کی متفقہ قرارداد بھی منظور کرلی ۔
پیپلز پارٹی کے ایم پی اے حسن مرتضی بولے فیسوں کے اضافے کےمعاملے پر سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی لیکن اس پر تاحال عمل نہیں ہو سکا۔وزیر اعظم کئی مرتبہ مافیاز کا ذکر کرچکے ہیں مگر بدقسمتی سے کوئی ادارہ ان کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا کہ نجی سکولوں میں فیسوں میں اضافے کے معاملے پر مانیٹرنگ ہونی چاہی۔
پنجاب اسمبلی کے ایوان نے خواتین کو بااختیار بنانے اور انھیں قومی دھارے میں لانے کی متفقہ قرارداد بھی منظور کرلی۔اس موقعہ پر خواتین نے آبادی کی بنیاد پر نمائندگی کا مطالبہ بھی کردیا لیگی رکن کنول لیاقت نے مرد ارکان کی طرح خواتین کو بھی اختیارات کا مطالبہ کردیا جبکہ ملک عطا محمد مرحوم کو خراج عقیدت پیشن کرنے کے لئے قرارداد کو بھی متفقہ طور پر منظور کیا گیا ۔
اجلاس میں باغ جناح میں شادی کے پروگرامز کے معاملے کی بھی گونج سنائی دی جس پر سپیکر نے محکمے کو چھان بین کرنے کی ہدایت دی۔ ایجنڈا مکمل ہونے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کاروائی بدھ کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دی۔