ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ (ن) نے چندہ مہم شروع کردی

مسلم لیگ (ن) نے چندہ مہم شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) دوسروں کو نصیحت خود میاں فضیحت، مسلم لیگ ( ن) کی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن چیمبر چلانے کے لیے چندہ مہم، اہم لیگی رہنماؤں نے چندہ جمع کرانے سے صاف انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن چیمبر کو چلانے کے لئے مسلم لیگ ( ن) نے ارکان صوبائی اسمبلی سے ہر مہینہ پانچ ہزار روپے جمع کروانے کی ہدایت کی لیکن اہم رہنماں نے چندہ مہم میں پیسے جمع کروانے سے انکار کردیا۔

 ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین اور بلال یاسین نے پارٹی فنڈ جمع نہیں کروایا جبکہ ایم پی اے باؤ اخترعلی، اخترحسین، سہیل شوکت بٹ نے بھی پارٹی فنڈ جمع نہیں کروایا۔

اسی طرح رکن صوبائی اسمبلی چودھری یاسین سوہل، کرنل (ر) طارق، مرزا جاوید بھی پارٹی فنڈ جمع کروانے سے انکاری اور ملک غلام حبیب اعوان، راناعبدالمنان نے بھی پارٹی فنڈ جمع نہیں کروایا۔

خواتین ارکان صوبائی اسمبلی میں حنا پرویز بٹ، سمیرہ کومل، ربیعہ نصرت جبکہ ارکان صوبائی اسمبلی نعیم صفدر انصاری، رانا لیاقت علی، خوش اخترسبحانی، چودھری نوید اشرف، چودھری ارشد، رانا عبدالستار بھی اپوزیشن چیمبر کے لیے پانچ ہزار روپے کا چندہ جمع نہ کروا سکے۔

مسلم لیگ ن ذرائع کے مطابق اپوزیشن چیمبر میں کھانے پینے سمیت دیگر اخراجات کے لیے ہر رکن اسمبلی سے پانچ ہزار روپے پارٹی فنڈ وصول کیا جا رہا ہے اور جو لوگ پارٹی فنڈ جمع نہیں کروا رہے ان کے ناموں کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف کو آگاہ کیا جائے گا۔