(علی ساہی)شہرمیں اہم شاہراہوں پر محکمہ ایکسائز کا ٹوکن ٹیکس نادہندگان اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ڈیفالٹرز کو موقع پر ٹوکن ٹیکس ادائیگی کی سہولت دے دی گئی، کریک ڈاؤن کے دوران بارہ گاڑیاں بند جبکہ چار سو سے زائد گاڑیوں کے چالان اور ستر گاڑی مالکان سے موقع پر ٹوکن ٹیکس کی وصولی گئی ۔
محکمہ ایکسائزنے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کو بڑی سہولت دے دی، اب کریک ڈاؤن کے دوران ٹوکن ٹیکس نادہندگان موقع پرہی ٹیکس ادا کرسکیں گے۔ اسی حوالے سے شہرمیں اہم شاہراہوں پر ای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی کی گئی جس میں بڑی ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر اور نان رجسٹرڈبارہ گاڑیوں کو بند کردیا گیا جبکہ ٹوکن ٹیکس نادہندہ چارسو سے زائد گاڑیوں کے چالان اور ستر گاڑی مالکان نے موقع پر ہی ٹیکس ادا کیا ۔ای ٹی اوخواجہ محمد علی کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایکسائزسہیل شہزاد کی ہدایت پرکاروائیوں کا عمل تیزکر دیا گیا ہے جبکہ ڈی جی آفس کی مانیٹرنگ ٹیم بھی پوائنٹس کا وزٹ کررہی ہیں تاکہ ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف موثر کاروائیاں جاری رہیں۔
ڈی جی ایکسائزکے حکم پر کریک ڈاؤن کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ناکہ بندی کی جائے گی جبکہ سپیشل سکواڈ بڑی مارکیٹوں اور پارکنگزمیں بھی کاروائیاں کرے گا تاکہ ٹیکس ہدف حاصل کیا جاسکے۔
ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیلئے بڑی سہولت
10 Mar, 2020 | 07:21 PM