( بسام سلطان ) سروس ہسپتال انتظامیہ کی کاروائی، سروسز ہسپتال سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری کر کے بازار میں فروخت کرنے والا گینگ پکڑ لیا گیا۔
سروسز ہسپتال انتظامیہ کی چوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی، انتظامیہ ذرائع نے بتایا کہ ادویات چوری کرنے والے تینوں چور سروسز ہسپتال کے ملازمین ہیں۔ ملزمان عرصہ دراز سے لاکھوں روپے کی ادویات چوری کر چکے ہیں، ملزمان کی ریکی کرنے کے بعد رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ملزمان گزشتہ رات ہسپتال کے پچھلے دروازے سے ادویات باہر لے جا رہے تھے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروا کر دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔