(زاہد چوہدری) ضلعی انتظامیہ کی تمام تر کوشش کے باوجود شہر میں کتے کاٹے کے واقعات نہ تھم سکے، چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں مزید 41 افراد کتوں کا نشانہ بن گئے ۔
آوارہ کتوں کی بھرمار شہریوں کیلئے وبال جان بنی ہوئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مزید 41 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ آوارہ کتوں کا نشانہ بننے والوں میں بچوں اور خواتین سمیت عمر رسیدہ افراد کی تعداد زیادہ ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تر کوشش کے باوجود شہر میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے ہیں اور شہری بدستور آوارہ کتوں کے نشانے پر ہیں۔