(فاران یامین) یو ایم ٹی قائد اعظم کیمپس کا سالانہ رنگا رنگ سپورٹس گالا، طلبہ طالبات نے خوب ہلہ گلا کیا.
زور لگاتے ایک دوسرے کو مات دیتے یو ایم ٹی قائد اعظم کیمپس کے طالب علم سالانہ سپورٹس گالا میں جیت کے جذبہ سے سر شکار ہیں۔سالانہ سپورٹس گالا میں رسہ کشی،آرم ریسلنگ،میوزیکل چیئر کا مقابلہ ہوا۔ طلبہ و طالبات نے سپورٹس گالا کے انعقاد کو خوش آیند قرار دیا
ڈائریکٹر یو ایم ٹی قائد اعظم کیمپس عظیم ناز کہتے ہیں سپورٹس طلبہ و طالبات میں زندگی کے میدان ہار کے بعد جیتنے کا حوصلہ پیدا کرتا ہے ۔
سپورٹس گالا میں طلبہ و طالبات نے خوب ہلہ گلہ کیا، کہتے ہیں پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں انتہائی ضروری ہے جس سےپڑھائی کے لیے نیا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔