شہزاد خان :صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نےکہاکہ پنجاب کےتعلیمی اداروں میں جدت اور جدید ٹیکنالوجی لانا ضروری ہے۔حکومت تعلیمی اداروں میں صرف تعلیم نہیں بلکہ وقت کے تقاضوں کے مطابق تعلیم فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تعلیمی اداروں میں سمارٹ کلاس رومز کی اہمیت پر سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسرہمایوں سرفراز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
سمارٹ کلاس رومز کے عنوان سے لاہور چیمبر میں منعقدہ سیمینار کی صدارت کنوینئر کمیٹی لاہور چیمبر واصف یوسف نے کی،سیمینار میں نائب صدر لاہور چیمبر میاں زاہد جاوید، ایگزیکٹیو کمیٹی ممبر یاسر خورشید سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی ۔ واصف یوسف نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں عالمی معیار کے سمارٹ کلاس رومز بنانا ہوں گے۔
نائب صدر لاہور چیمبر میاں زاہد جاوید نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بلیک بورڈ کا دور گزر چکا ہے، جدید آڈیو اور ویڈیو آلات نے سمارٹ کلاس رومز میں جگہ بنالی ہے۔