شہباز شریف وطن واپس آئیں، لیگی رہنماؤں کا مطالبہ

10 Mar, 2020 | 03:44 PM

وقار نیازی

(سٹی42) قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹیوں نے شہبازشریف کی فوری وطن واپسی کا مطالبہ کردیا۔

یہ مطالبہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت راجہ ظفرالحق، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال مشترکہ طور پر کی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں میاں نوازشریف سمیت ن لیگ کے رہنماؤں کیخلاف انتقامی کارروائیاں پر بھی کی گئی۔

مزیدخبریں