مارکیٹ میں ہلچل،ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو

10 Mar, 2020 | 02:53 PM

Azhar Thiraj
Read more!

حسن علی :مارکیٹ میں دوسرے روز بھی ہلچل ، انٹربینک میں ڈالر پہلے 60 پیسے مہنگا، پھر 60 پیسے سستا، ڈالر  قیمت 157 روپے 20پیسے پر دوبارہ مستحکم ہوگئی ۔ صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں اضافہ ، ایک ہزار روپے مزید بڑھنے سے 24 قیراط فی تولہ سونا 96 ہزار600 روپے کا ہو گیا،22 قیراط فی تولہ گولڈ 88 ہزار300 روپے مقرر کردی گئی ،چاندی کی قیمت میں بھی 35 روپے اضافہ ،، 1035 روپے فی تولہ ہو گئی۔

پیر کو انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 34 پیسے مہنگا ہو کر 156 روپے 58 پیسے پر بند ہوا جبکہ  اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی  قدر 2 روپے 70 پیسے  اضافے بعد ایک ڈالر 157روپے کا ہوگیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 14 فروری کو انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 22 پیسے کمی کے بعد 154 روپے 16 پیسے پر آئی تھی جو کہ ڈالر کی قدر کی 8 ماہ کی کم ترین سطح تھی۔ گزشتہ سال جون میں ڈالر نے اونچی اڑان بھری تھی اور ایک ڈالر کی قدر 163 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ 

مزیدخبریں