ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘کیوں نشر نہیں کیا جارہا؟

ڈرامہ ’’عہد وفا‘‘کیوں نشر نہیں کیا جارہا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ناظرین ڈرامہ سیریل عہد وفا کا انتظار کرتے رہے لیکن اس کی اگلی قسط نشر نہ ہوئی۔ عہد وفا کی اگلی قسط کیوں نشر نہ ہوئی؟ کیا عدالت کی طرف سے پابندی تو نہیں لگ گئی؟ یہ وہ سوالات ہیں جو ڈرامہ عہد وفا کے انتظار میں بیٹھے ناظرین کے ذہنوں میں جنم لے رہے ہیں۔وجہ کیا تھی ؟ پتا چل گیا۔

سیفی حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ’عہدِ وفا‘  4 دوستوں کی کہانی ہے، جس میں احد رضا میر، احمد علی اکبر، اسامہ خالد بٹ اور وہاج علی مرکزی کردارادا کر رہے ہیں۔ ان کے ہمراہ   زارا نور عباس، علیزے شاہ، حاجرہ یامین اور ونیزہ احمد بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس ڈرامے کو آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔

ہم ٹی وی نے ڈرامے کی آخری قسط کا پرومو ایک سرپرائز کے ساتھ جاری کیا ہے۔ سرپرائز آخری قسط میں اے آر وائی کے مقبول ترین ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' کے مقبول ترین کردار دانش، یعنی ہمایوں سعید کی اینٹری ہے۔ جو ڈرامے کے پرومو میں میجر ہمایوں کے کردار میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن ورتمان کے فرضی کردار سے مکالمہ کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

 
پاکستانی فوج نے گزشتہ سال ستائیس فروری کو اپنی حدود میں اڑنے والے ایک بھارتی لڑاکا طیارے کو گرا کربھارتی پائلٹ کو گرفتار کرکے چائے پلائی تھی اور واپس بھارت کے حوالے کر دیا تھا ۔ اسی واقعے کو ڈرامہ سیریل عہد وفا کی آخری قسط میں شامل کیا گیا ہے ۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیارکیا گیا  تھا  کہ ڈرامہ سیریل ’ عہد وفا‘ میں ملک کے سیاستدانوں اور میڈیا کی کردارکشی کی جا رہی ہے، اس سے بیرونی دنیا میں پاکستان کا مجموعی طورپر منفی تاثر پیدا ہورہا ہے۔ اس لیے عدالت’ عہد وفا‘ نشر کیے جانے پر پابندی عائد کرے۔عدالت نے درخواست گزار کو پیمرا سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست خارج کردی تھی ۔

ڈرامہ سیریل کی آخری اقساط نشر نہ ہونے کی وجہ سامنے آئی ہے،اب یہ ڈرامہ سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ شائقین بک اِٹ نا اور دیگر سینماں کی ویب سائٹس سے ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔

دوسری جانب عہد وفا کی آخری قسط کے ٹریلر نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل کی آخری قسط کے ٹریلر کو صرف یوٹیوب پر 50 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ایم ڈی پروڈکشنز اور آئی ایس پی آر کی اس مشترکہ پیشکش کو عوام کی جانب سے بے حد پذیرائی ملنے کے بعد عہد وفا کی آخری قسط کو سینما گھروں میں دکھانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور 27 فروری کو سہ پہر 3 بجے عہد وفا کی آخری قسط کا ٹریلر بھی جاری کیا گیا تھا۔سینما گھروں میں عہد وفا کی آخری قسط 14 مارچ 2020 کو دکھائی جائے گی جب کہ ٹی وی کے ناظرین 15 مارچ کو اس ڈرامے کی آخری قسط دیکھ سکیں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer