ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زہریلا ٹیکہ لگا کر نرس نے خودکشی کرلی

 زہریلا ٹیکہ لگا کر نرس نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور میں جرائم بڑھ گئے،صدر کے علاقے میں نرس نے خود کو زہریلا ٹیکہ لگا کر اپنی جان کا خاتمہ کرلیا۔

صدر کے علاقے میں نرس پُراسرار طور پر ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے مطابق 24 سالہ اریبہ نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکرزہریلا ٹیکہ لگایا تھا جسے فوراً ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 24 سالہ نرس کی لاش کو  مردہ خانے میں جمع کروادیا گیا جب کہ ورثا کے بیان پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

یاد رہے ایک روز قبل شاہدر ہ میں نقاب پوش حملہ آوروں نے پروفیسر کو قتل کردیا۔باغبانپورہ میں باپ اور 2 بچوں کی گھر سے لاشیں ملی ہیں۔اسی طرح گرین ٹائون میں باپ اور 3 بچوں کو گھر میں قتل کردیا گیا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer