(علی ساہی ) کیمپ جیل میں دو قیدی رات گئے جیل ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ جیل حکام کے مطابق دونوں متوفی نشئی تھے اور موذی امراض میں بھی مبتلا تھے۔دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردی گئیں۔
سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق منشیات کے کیس میں قید بابرکوطبیعت خراب ہونےپرجیل کے ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکا۔ قیدی بابرمنشیات کاعادی اورموذی امراض میں مبتلاتھا۔متوفی رواں ماہ کے آغاز سےہی جیل کے ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔متوفی بابرکاتعلق شفیق آباد کے علاقے سے تھا۔ دوسراقیدی عبداللہ بھی طبیعت خراب ہونےپرجیل ہسپتال سے رات گئےایمرجنسی میں منتقل کیا گیالیکن جانبرنہ ہوسکا۔ قیدی عبداللہ کوتین مارچ کوجیل ہسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔ عبداللہ کاتعلق نواں کوٹ کےعلاقےسےتھا۔قانونی کارروائی مکمل کرکےلاشیں مردہ خانےمنتقل کر دی گئیں۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی جائیں گی۔
کیمپ جیل، 2 قیدی دم توڑ گئے
10 Mar, 2020 | 12:13 PM