مال روڈ (ملک اشرف) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے آج خطاب کریں گے۔
ہائیکورٹ بار کے سیکریٹری ہارون دوگل کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج بروز منگل کو لاہور ہائیکورٹ بار کے ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم میں وکلاء سے خطاب کریں گے۔
تقریب میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار طاہر نصراللہ وڑائچ، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، عابد ساقی، ممبران پاکستان بار کونسل احسن بھون ، اعظم نذیر تارڈ، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری نائب صدر بیرسٹر سعید حسین ناگرہ ، سیکریٹری ہارون دوگل ،سمیت دیگر بار عہدیدار شرکت کریں گے۔
بلاول بھٹو کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔