سرکاری سکولوں میں سالانہ امتحانات شروع

10 Mar, 2020 | 10:06 AM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں میں نرسری تا ساتویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا، نتائج کا اعلان 31 مارچ اور نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے زیر اہتمام ضلع بھر کے 1200سرکاری سکولوں میں نرسری کلاس سے ساتویں کلاس کا سالانہ امتحان لیا جارہا ہے، رواں سال جماعت پنجم کے امتحان کیلئے پنجاب ایگزمینشن کمیشن کی بجائے سکول بیسڈ نظام کے تحت پیپر لیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی طرف سے 31 مارچ کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا، سکول ہیڈ ٹیچرز طلبا کو رپورٹ کارڈ جاری کریں گے، سرکاری سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

 یاد رہے کہ متعدد پرائیویٹ سکولز اس سے قبل یکم مارچ سے نئی کلاسز کا اجراء کرچکے ہیں۔

دوسری جانب لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کا بھی آغاز ہوگیا،پہلے روز عربی ، جغرافیہ، کمپیوٹر ہارڈ وئیر،صحت و جسمانی تعلیم اور کمرشل جغرافیہ کا پرچہ لیا جا رہا ہے،امتحان میں 2 لاکھ 75 ہزار سے زائد طلبا شریک ہیں۔

مزیدخبریں