پنجاب کے متعدد اعلیٰ افسران کی رخصت منظور ، نوٹیفکیشن جاری

10 Mar, 2020 | 09:56 AM

Sughra Afzal

لوئر مال (قیصر کھوکھر) حکومت پنجاب نے متعدد اعلیٰ افسران کی رخصت منظور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کمانڈنٹ سہالہ کالج ڈی آئی جی عباس احسن کی 20 روز کیلئے امریکاجانے کی رخصت منطور کی گئی ہے، جبکہ ایس ایس پی ثاقب سلطان المحمود کو اس دوران کمانڈنٹ سہالہ کا اضافی چارج دیا گیا، اسی طرح ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک غلام رسول زاہد کی 11 روزہ رخصت منظور کی گئی ہے اور ان کی چھٹی کے دوران ایڈیشنل آئی جی راؤوسردار علی کو ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ اشتیاق احمد بٹ کی 15 روزہ عمرہ رخصت منسوخ کر دی گئی ہے، ڈپٹی سیکرٹری ایکسائز عمران شمس کی 45 روزہ اور ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ اللہ دتہ وڑائچ کی چار ماہ کی رخصت منظور کی گئی ہے۔

حکومت پنجاب نے محکمہ داخلہ کے تین ڈپٹی سیکرٹریوں کیپٹن (ر) ملک شہباز وحید، احسن منیر بھٹی اور اعظم کمال کو پنجاب چیئریٹی کمیشن میں مختلف ڈائریکٹرز کے عہدوں کا اضافی چارج دیا ہے، ایس ایس پی مصطفےٰ حمید ملک کی دبئی جانے کی 20 روزہ رخصت منظور کی گئی ہے۔

مزیدخبریں