آئی جی پنجاب کے صاحبزادے کی شادی، اہم شخصیات کی شرکت

10 Mar, 2019 | 11:39 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب، سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں جہانگیرترین، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، گورنر پنجاب چودھری سرور، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی، آفتاب اقبال، ڈی آئی جی محمد سلیم، ڈی سی لاہور صالحہ سعید، چیف سکیورٹی آفیسر وزیراعلیٰ پنجاب عمر، سابق ایڈیشنل آئی جی سعود اور ایس پی ماڈل ٹاؤن انوش مسعود نے شرکت کی۔

سابق سی سی پی او امین وینس، سی ٹی او لاہور جی ایم سکندر، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار، ڈی پی او عبادت نثار، ایس پی توصیف حیدر سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمانوں نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں