جشن بہاراں کی مناسبت سے پپٹ شو

10 Mar, 2019 | 10:31 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) جیلانی پارک میں جشن بہاراں کی مناسبت سے رفیع پیر تھیٹر کے زیراہتمام پپٹ شو کا انعقاد کیا گیا، شو میں قومی یکجہتی کے لیے پپٹس نے ملی نغموں پر پرفارم کیا۔

جیلانی پارک میں جشن بہاراں کی مناسبت سے سجے فیسٹیول کو چارچاند لگانے والا پپٹس شو اختتام پذیر ہوگیا، پپٹس نے بچوں کے لیے مختلف کہانیوں پر پرفارم کیا جبکہ بچوں کو مزاح ہی مزاح میں محنت اور لگن سے پڑھنے کا پیغام دیا تاہم پپٹس کی سندھی نغمے کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔

پپٹس کی دلچسپ کہانیوں اور پرفارمنس نے بچوں اور بڑوں سبھی کو محفوظ کیا تو بچے بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، ان  کا کہنا تھا کہ پپٹس کی پرفارمنس کو دیکھ کر چھٹی کا مزہ دوبالا ہوگیا. جیلانی پارک کے پپٹس دیکھنے آئے بچوں اور بڑوں کا کہنا تھا کیا کہ خوب انجوائے کیا اور چھٹی کو یادگار بنایا۔

مزیدخبریں