اندھے قتل کا ڈراپ سین، ملزم گرفتار

10 Mar, 2019 | 06:40 PM

Arslan Sheikh

( فخر امام ) چوہنگ کے علاقے میں قتل ہونے والے پینٹر کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا، اسحاق کو چوہنگ کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا۔

چند روز قبل چوہنگ کے علاقے میں قتل ہونے والے پینٹر اسحاق کے قاتل کو گرفتارکرلیا گیا۔ مقتول اسحاق احمد کو چوہنگ کے علاقے جوبلی ٹاؤن میں قتل کیا گیا تھا جبکہ ملزم چوہدری ابرار واردات کے بعد فرار ہو گیا تھا، پولیس نے ملزم کو بہاول نگر سے گرفتار کیا۔ مقتول اسحاق احمد بابافرید کالونی چونگی امر سدھو کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم چوہدری ابرار مقتول اسحاق کا استاد ہے۔ جبکہ ملزم اور مقتول کے درمیان چند روز قبل جھگڑا بھی ہوا تھا، جس کے کچھ روز بعد ملزم ابرار نے اسحاق کو پینٹ کے کام کے بہانے گھر بلا کر قتل کردیا اور لاش کو چوہنگ کے علاقے جوبلی ٹاؤن میں پھینک دیا۔ کئی دن تلاش کے بعد ملزم کو بہاولپور کے علاقے سے گرفتار کیا گیا جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

مزیدخبریں