( طاہر جمیل ) چھٹی کے روز شہریوں کی بڑی تعداد سیر وتفریح کے لیے گورنر ہاؤس پہنچی، تاہم اعلان کے باوجود گورنر ہاؤس عمارت کی سیر کی اجازت نہ ملنے پر شہریوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔
چھٹی کا مزہ دوبالا کرنے شہریوں کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس اُمڈ آئی۔ بچے، بڑے اور خواتین سب اپنے اپنے انداز سے محظوظ ہوتے رہے، کوئی جھولے لیتا رہا، تو کسی نے جھیل کی سیر کی۔ دوسرے شہروں سے بھی لوگ گورنر ہاؤس کو دیکھنے آئے۔
سیر کے لیے آئے شہریوں نے گورنر ہاؤس کی خوبصورتی کی تعریف تو کی لیکن وزیر اعظم کے فیصلے کے باوجود مرکزی عمارت میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر مایوس بھی نظر آئے جبکہ کچھ سہولیات کی کمی کا بھی گلہ کرتے رہے۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم گورنر ہاؤس کی تاریخی عمارت میں داخلے کے اعلان پر جلد ازجلد عمل درآمد کرانے کے ساتھ ساتھ یہاں سہولیات کا بھی بندوبست کرنے کا حکم دیں۔