(مظہر عباس) وزیراعظم عمران خان کو نواز شریف کی یاد آگئی، کہتے ہیں میاں نوازشریف کوصحت کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں، وفاقی حکومت کی خدمات چاہیئں تو وہ بھی حاضر ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میاں نوازشریف کی صحت کیلئے ہرسہولت فراہم کی جائے، حکومت جہاں بھی ضرورت پڑے گی معاونت فراہم کرے گی۔
ٹویٹ میں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہدایت دی ہیں کہ نواز شریف کو انکی مرضی کے مطابق علاج فراہم کرنے کیلئے ملک میں موجود تمام ہسپتالوں کی دستیابی یقینی بنائیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ میں نواز شریف کیلئے دعائیہ کلمات بھی کہے، ان کا کہنا تھا کہ میری دعا ہے کہ انہیں صحتیابی میسر آئے۔