زیورات کی شوقین خواتین کیلئے صرافہ بازاروں سے  بڑی خبر

10 Mar, 2018 | 09:31 PM

احمد علی کیف
Read more!

شہزاد خان: صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے اختتام تک سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مجموعی طور پر ہفتے بھر کے دوران سونے کی قیمت میں پچاس روپے فی تولے اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازاروں میں تجارتی سرگرمیوں کے آغاز پر خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت چھپن ہزار چھ سو روپے تھی۔

جبکہ اختتام پر خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ چھپن ہزار چھ سو پچاس روپے رہے۔ بائیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت اکیاون ہزار آٹھ سو تراسی روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں:یوٹیلٹی سٹورز میں اسٹاک ختم، صارفین خالی ہاتھ لاٹنے لگے
 
اور اکیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت انچاس ہزار پانچ سو پچیس روپے رہی۔ صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا کہ رواں ماہ سونے کی قیمت میں کمی کا امکان ہے جو صارفین کیلئے اچھی خبرہے۔

مزیدخبریں