چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کل لاہور آئیں گے

10 Mar, 2018 | 08:51 PM

احمد علی کیف

سعدیہ خان: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل لاہور آئیں گے۔ پارٹی رہنما بابر بٹ مرحوم کی پہلی برسی میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اتوار کو اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے منو بھائی کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت کی
 
وہ لاہور کے علاقے لکھوڈیئر میں پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری لاہو ر اسرار بٹ کے بھائی بابر بٹ مرحوم کی پہلی برسی میں شریک ہوکر ورکرز سے خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کچھ روز لاہور میں قیام کریں گے اورپارٹی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

مزیدخبریں