(شاہ رخ ندیم) شہری جائیں تو کہاں جائیں شاہدرہ اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن گیا ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ٹریفک جام کے باعث لوگوں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتاہے، غم و غصےکا اظہار کرتے مسافروں کا کہنا تھا کہ یہاں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے، جتنی بھی ایمرجنسی ہوٹریفک لی ذلت جھیلنی ہی پڑتی ہے، مسافروں نے ٹریفک پولیس سے ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔