ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ ٹینشن میں لگتے ہیں، چیف جسٹس اور اعتزاز احسن میں دلچسپ مکالمہ بازی

آپ ٹینشن میں لگتے ہیں، چیف جسٹس اور اعتزاز احسن میں دلچسپ مکالمہ بازی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) غیرمعیاری خشک دودھ کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی، اعتزاز احسن نے کہا کبھی سکول میں دس پیسے کا جرمانے نہیں ہوا اور آپ نے دس ہزار جرمانہ کر دیا، چیف جسٹس نے کہا آپ کو نہیں آپ کے ایسوسی ایٹ کو جرمانہ کیا، اعتزاز احسن بولے چیف جسٹس صاحب آپ مجھے ٹینشن میں لگتے ہیں، چیف جسٹس اور اعتزاز احسن میں دلچسپ مکالمہ، کیس کی سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی۔

تفصیلات کے مطابق  تفصیلات کے مطابق غیر معیاری خشک دودھ پر ازخود نوٹس کی سماعت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہوئی، سماعت کے دوران چیف جسٹس اور اعتزاز احسن میں مکالمہ بازی بھی ہوئی، اعتزاز احسن نے چیف جسٹس سے گلہ کیا کہ ایک دن عدالت میں پیش نہیں ہوا، آپ نے دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا، مجھے تو کبھی اسکول میں دس روپے کا جرمانہ نہیں ہوا۔ اعتزازاحسن نے کہا کہ اسلام آباد میں سیینٹرزکی الوداعی تقریب میں مصروف تھا، مصروفیت کی وجہ سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپکونہیں آپ کےایسوسی ایٹ کوجرمانہ کیا،آرڈرمیں نہیں لکھا، جس پر اعتزاز احسن نے کہا کہ ایسوسی ایٹ کوبھی کیوں جرمانہ کیا آپ نےآرڈرمیں بھی لکھ دیناتھا۔ چیف جسٹس نے کہا آپ کہتے ہیں تو آپ کےاصرارپرآرڈر میں بھی لکھ دیتا ہوں۔

یہ خبر لازمی پڑھیں :  عمران خان کی جان کو خطرہ، خفیہ اداروں کا انتباہ

اعتزازاحسن  نے کہا چیف جسٹس صاحب آ پ مجھے ٹینشن میں لگتے ہیں، چیف جسٹس نے کہا میں ٹینشن میں نہیں ہوں آپ کوکس نے کہا؟ اعتزازاحسن نے جواب دیا نظرآرہا ہے آپ ٹینشن میں ہیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ایسوسی ایٹ نےاعتزازاحسن کےچیمبرکارعب دکھایا، جورعب جھاڑےگا تو میں جونیئر،سینئروکیل کی تمیزنہیں کروں گا، جرمانہ ختم نہیں ہو سکتا آپ کہتے ہیں تو جرمانہ میں ادا کر دیتا ہوں۔

اعتزازاحسن نے عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت سپریم کورٹ پرحملےکا"ٹیمپو"بنا رہی ہے، حکمران جماعت برملاعدلیہ کی توہین کررہی ہے، عدلیہ اپنی توہین پرانتہائی صبر کا مظاہرہ کررہی ہے، حسن،حسین نوازاور مریم نے کوئی منی ٹریل نہیں دی ، شریف برادران اوربچوں کوسزا نوشتہ دیوارہے، عدالت شریف خاندان کوابھی نہیں بلارہی توبہترکررہی ہے، حکمران جماعت گالم گلوچ کی بجائے تحمل سے کام لے تو بہترہے۔

واضح رہے کہ  چیف جسٹس آف پاکستان نے فارمولاملک کیس کی سماعت 24مارچ تک ملتوی کردی۔