چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت صوبائی پرموشن بورڈ ون کا اجلاس

10 Mar, 2018 | 12:25 AM

عطاءسبحانی
Read more!

قیصرکھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید کی زیر صدارت صوبائی پرموشن بورڈ ون کا اجلاس ہوا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے افسران کی گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کا جائزہ لیا گیا۔

سول سیکرٹریٹ چیف سیکرٹری آفس میں اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری عمر رسول، سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ، سیکرٹری سروسز فرحان عزیز خواجہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو محمد اسلم کمبوہ، سیکرٹری ریگولیشن ڈاکٹر صالح طاہر سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ سپورٹس، محکمہ قانون، محکمہ سکولز ایجوکیشن اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے افسران کی گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کا جائزہ لیا گیا، اجلاس شروع ہونے سے چند لمحے قبل محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے افسران کی گریڈ 20 سے 21 میں ترقی کا ایجنڈا ڈراپ کر دیا گیا۔

مزیدخبریں