وفاقی حکومت نے کئی اہم پوسٹوں پر تبادلے کر دیئے

10 Jun, 2024 | 11:01 PM

بابر شہزاد ترک:  وفاقی حکومت نے کئی اہم افسروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔

وفاقی حکومت کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کے مطابق  ڈائریکٹر جنرل، کمپلیمٹری انیشی ایٹو، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سائرہ عطاء کو عہدہ سے ہٹا کر ان کے خدمات بلوچستان حکومت کو واپس کر دی ہیں۔   تخفیفِ غربت ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری  رشید نور کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔ رشید نور 4 اپریل 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔

تقرر کے منتظر رشید احمد شاہ راشدی کو  سائنس و ٹیکنالوجی ڈویژن  مین سیکشن افسر تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیکچرر سائیکالوجی، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، کے پی حکومت شہلا سعید  کو  اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹریٹ جنرل آف بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکولز تعینات  کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ 

آفس مینیجمنٹ  گروپ کی گریڈ 17 کی آفیسر   عالین محبوب کا استعفٰی منظور کر لیا گیا ہے۔ وہ اس وقت او ایس ڈی تھیں۔ 

مزیدخبریں