سٹی42: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عارف والا کے گاوں جیون شاہ میں پانچ سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے کر انسپکٹر جنرل سے اب تک تحقیقات پر رپورٹ طلب کر لی۔
پنجاب کے وزیر اعلیٰ آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف نے عارف والا کے گاوں جیون شاہ میں پانچ سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے - وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے اس واقعہ کے متعلق اب تک ہونے والی تحقیقات پر رپورٹ طلب کر لی-
عارف والا میں بچے سے زیادتی؛ مریم نواز نے رپورٹ طلب کر لی
10 Jun, 2024 | 10:28 PM