سٹی42: ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس چلیما کو لے جانے والا ایک طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے۔
ملاوی کی حکومت نے پیر کو انکشاف کیا ہے کہ نائب صدر ساؤلوس کلاؤس چلیما اور نو دیگر افراد جس طیارے پر سفر کر رہے تھے وہ غائب ہو گیا ہے۔ قہ ملاوی کے صدر اور کابینہ کے دفتر سے پیر کی شام کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا، "طیارہ کے ریڈار سے غائب ہو جانے کے بعد سے ہوا بازی کے حکام کی طرف سے اس سے رابطہ کرنے کی تمام کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں۔"
51 سالہ نائب صدر چلیما ملاوی ڈیفنس فورس کے طیارے میں سوار تھا جو دارالحکومت لیلونگوے سے مقامی وقت کے مطابق صبح 9:17 بجے روانہ ہوا تھا، رات ڈھلنے تک نائب صدر کے گمشدہ جہاز کی تلاش کی کارروائیاں جاری ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گم ہو جانے والےطیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤ لوس کلاؤس سمیت 10 افراد شامل ہیں ۔ یہ طیارہ دارالحکومت کے ائیرپورٹ سے اڑان کے کچھ دیر بعد ہی ریڈار سے غائب ہوگیا تھا۔
جنوب مشرقی افریقہ کے لینڈ لاکڈ ملک ملاوی کا بیشتر علاقہ گھنے جنگلات پر مشتمل ہے۔ اس ملک میں گریٹ رفٹ ویلی بھی واقع ہے اور جھیل ملاوی جو گھنے پہاڑی جنگل سے گھری ہوئی ہے۔ اگر طیارہ گر چکا ہوا تو اسے تلاش کرنے کے لئے بڑے پیمانہ پر سرچ آپریشن کرنا پرے گا۔