سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب کا کلر کہار ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افرادکے جاں بحق ہونے پررنج وغم کا اظہار ، مریم نواز شریف نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کلرکہار ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز کی جانب سے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر کی دوسری گاڑی کو ٹکر سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ گیس باؤزر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ، جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے گیس باؤزر سڑک پر موجود درمیانی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرایا اور دونوں گاڑیاں کھائی میں جا گری۔
ابتدائی معلومات کے مطابق گیس باؤزر راولپنڈی سے فیصل آباد کی جانب جا رہا تھا، جو کہ خالی تھا ، موٹروے پولیس کی بھاری نفری سینیئر افسران کہ ہمراہ امدادی کاروائیاں کیلئےموقع پر پہنچ گئی ۔