حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے حافظ آباد میں چھاپے

10 Jun, 2024 | 07:44 PM

سٹی42: حماد اظہر اور دیگر پر مقدمے کا معاملہ،  حافظ آباد میں پولیس کی جانب سے پی ٹی  آئی کے رہنماء حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار جارہے ۔

پی ٹی آئی کے دیگر  راہنماؤں کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی گئیں ہیں۔ ضمانت حاصل کرنیوالوں میں  قمر جاوید گجر ایڈووکیٹ، ضلعی صدر پی ٹی آئی عمران عباس بھٹی ، شفاقت علی بھٹی سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں۔ملزمان نے دو روز قبل برجدارا میں بغیر این او سی کنونشن منعقد کروایا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے اشتہاری حماد اظہر کو بلایا جس نے اداروں کے متعلق ہرزہ سرائی کی ۔ ملزمان نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا اور حماد اظہر کو فرار کروایا۔  

مزیدخبریں