سانحہ نو مئی کے ماسٹر مائنڈ اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے، پنجاب اسمبلی کی قرارداد

10 Jun, 2024 | 07:32 PM

راؤ دلشاد:   پنجاب اسمبلی نے سانحہ 9مئی کے کرداروں کو سزا دلوانے کے مطالبے کی قرارداد منظور کر لی۔ 
شعیب صدیقی کی قرارداد پنجاب اسمبلی کے پیر کے روز ہونے والے اجلاس میں پیش کی گئی۔ ہاؤس نے یہ قرارداد  کثرت رائے سے منظوری کر لی۔  

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ  9مئی سانحہ کے ماسٹر مائنڈ اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جانی چاہیے۔ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔  

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ لاہور  مین قائد اعظم محمد علی جناح کی تاریخی یادگار جناح ہاؤس میں تباہی پھیلانے والوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ 

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ قوم ملکی سلامتی، اداروں کے تقدس کیلئے فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزیدخبریں