شاہدرہ میں جوتوں کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، 8 افراد جھلس گئے

10 Jun, 2024 | 06:29 PM

سٹی 42:  شاہدرہ  میں  بارہ دری روڈ پر جوتوں کے کارخانے میں آگ لگنے سے  وہاں موجود  8 افراد جھلس گئے، سامان کے ساتھ متعدد موٹر سائیکلیں بھی جل گئیں۔ 
آگ کی زد میں آ کر کارخانے میں موجود 8 افراد جھلس گئے۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی فائرفائٹنگ ٹیموں نے آگ پر قابو پایا۔ اس وقت عمارت کی کولنگ کا عمل جاری ہے۔ 
آگ سے جھلسنے والے تمام افراد کو  طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے۔

مزیدخبریں