لاہور میں 273 ٹریفک حادثات رپورٹ ، 314 افراد زخمی

10 Jun, 2024 | 06:25 PM

سٹی42: شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 273 ٹریفک حادثات رپورٹ۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 314 افراد زخمی ہوئے، 124 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 190 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔

مزیدخبریں