بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا ملزم گرفتار

10 Jun, 2024 | 06:17 PM

سٹی42:ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم محمد  نواز کو چھاپہ مار کاروائی میں اٹک  سے گرفتار کیا گیا جو کہ انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث تھا۔

ملزم کی جانب سے معصوم شہری کو مالٹا ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے گئے ، ملزم نے شہری سے مجموعی طور پر 11لاکھ86 ھزار  روپے وصول کیے اور پھر روپوش ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں