سٹی42: شہر لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری ، رواں ماہ کے دوران 97 ہزار چالان کئے گئے ہیں۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق بغیر لائسنس کاراور موٹرسائیکل سواروں 09 ہزار چلان کیے گئے ، ون وے کی خلاف ورزی پر1313چلان کیے ، کم عمر ڈرائیور کے 3761 چالان کئے گئے۔
سی ٹی او کے مطابق کالے شیشے رکھنے والی گاڑیوں کے 510 چالان کئے گئے ہیں، رانگ پارکنگ پر 911 جبکہ دھواں چھوڑنے والی190گاڑیوں کے چالان کئے گئے ہیں۔لین لائن کی خلاف ورزی کرنے پر 38 ہزار ، بغیر ہیلمت 10 ہزار جبکہ غیر نمونہ نمبر پلیٹس پر8716 چالان کئے گئے ہیں۔