رشتے داروں میں لڑائی جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں ، 3 افراد زخمی ہوگئے

10 Jun, 2024 | 05:34 PM

سٹی42:رشتے داروں میں لڑائی جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئی جس کے باعث 3 افراد زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔

لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں لین دین کے تنازع پر رشتے داروں میں لڑائی  جھگڑے کے دوران گولیاں چلنے سے تین راہگیر زخمی ہو گئے ۔ پولیس کی جانب سے تینوں زخمیوں کوطبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق  متین نامی شہری نے اپنے رشتے داروں سے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کی ، جس کی زد میں آکر صبا ،یاسین اور عمران زخمی ہوگئے ۔ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے، اس کو جلد گرفتار کر لیں گے۔



مزیدخبریں