وفاقی حکومت نےاضافی چینی کی برآمد کی اجازت دے دی

10 Jun, 2024 | 05:01 PM

سٹی42: وفاقی حکومت کا اضافی چینی کی برآمد  کیلئے پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ۔

طذرائع  کے مطابق شوگر ایڈوائزری بورڈ نےڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے اجازت دے دی ہے۔ چینی کی برآمد کے لیے سمری جلد ای سی سی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چینی کی ایکس مل قیمت140 روپے فی کلو سے اوپر نہیں جانے دی جائے گی ، مزید چینی کی برآمد کا فیصلہ مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو مد نظر رکھ  کر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ ہوگا جس میں  چینی کی قیمت بڑھنے نہیں دی جائے گی۔

شوگر ملزمالکان کی جانب سے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کیا گیا تھا، شوگر ملزمالکان نےپہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کیلئے اجازت مانگی تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نےحال ہی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات  جاری کیے تھے۔

مزیدخبریں