ماڈل وجدان نے چاہت فتح علی خان سے 50 لاکھ کی ڈیمانڈ کر دی

10 Jun, 2024 | 04:56 PM

Ansa Awais
Read more!

سٹی42 : راتوں رات مشہور ہونے والےگانے ’بدو بدی‘ کی اداکارہ وجدان راؤ اور چاہت فتح علی خان میں کیا لڑائی ہے جانیے "مارننگ وِد فضا"میں۔

24 نیوز کے مارننگ شو "مارننگ وِد فضا" میں’بدو بدی‘ گانے سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ وجدان راؤ نے خصوصی شرکت کی اور گانے کی شوٹنگ اور چاہت فتح علی خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج سے 3.5 سال پہلے میری اور چاہت کی سوشل میڈیا پر بات ہوئی اداکارہ نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیا جس پر چاہت نے  کہا کہ وہ جب پہلا ویڈیو گانا ریلیز کریں گے تو وجدان کو اس میں ماڈل لیں گے ایسے ہی چاہت نے کچھ ویڈیوز منگوائیں اور ان ویڈیوز کو اپنے گانے کا حصہ بنا لیا۔اس طرح وہ چاہت کے ساتھ 4 گانوں کا حصہ بنیں۔

اسی طرح جب بدوبدی ریلیز ہوا اور  یوٹیوب پر دیکھتے ہی دیکھتے 28 ملین ویوز حاصل کر لیے تھےتو  اداکارہ وجدان راؤ اور چاہت فتح علی خان میں لڑائی شروع ہوگئی اداکارہ کا کہنا ہے کہ چاہت نے میرے بارے میں بہت غلط باتیں کرنا شروع کردیں جبکہ چاہت 25 دن اداکارہ کے گھرمیں رہے۔

میزبان فضاء علی نے سوال کیا کہ اگر چاہت اتنے ہی برے تھے تو انہیں اپنے گھر میں کیوں ٹھہرایا؟

اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ پہلےتو وہ اچھے اور خوش مزاج انسان تھے ان کا اصل چہرہ تو گانے پر شہرت پانے کے بعد سامنے آیا۔اس پر اداکارہ نے مزید پوچھا کہ اگر 

چاہت کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملے تو کریں گی؟

اداکارہ  نے کہا کہ اگر 50لاکھ روپےدیں گے تو ضرور کام کریں گی جبکہ بدوبدی گانے میں اتنا وائرل ہوا لیکن مجھے اس کا صرف 5ہزار روپے ملا۔

مزاحیہ انداز میں گلوکاری کرکے سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان کے مشہور گانے ’بدو بدی‘ کو یوٹیوب نے ڈیلیٹ کردیا۔

یہ گانا ناصرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اپنی ریلز (مختصر ویڈیوز) پر لگارہے تھے بلکہ بھارتی صارفین سمیت چند بھارتی اداکاروں نے بھی اس پر ویڈیوز بنائیں۔تاہم اس وائرل گانے بدو بدی کو اب یوٹیوب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ کاپی رائٹ ہے۔چاہت فتح علی خان کا یہ گانا ماضی کے مقبول گانے ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا ری میک تھاوجدان راو نے  یوٹیوب سے گانا ڈیلیٹ ہونے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’بدو بدی‘ گانے کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کروانے میں معروف پاکستانی گلوکار ابرارالحق کا ہاتھ ہے۔

مزیدخبریں