نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پشتو اداکارہ قتل

10 Jun, 2024 | 04:50 PM

سٹی42: نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ میں نامعلوم افراد  نے فائرنگ کر کے پشتو اداکارہ  خوشبو کو قتل کردیا۔

تھانہ اکبر پورہ نوشہرہ کی حدود میں ملزمان  نے  فائرنگ  کر کے اداکارہ خوشبو کو قتل کردیا جبکہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب  ہوگئے۔ پولیس نے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے اداکارہ خوشبو کو شوبز میں کام کرنے پر قتل کیا ۔

مزیدخبریں