سٹی42: ملک بھر میں ذیلی پولیو مہم میں ویکسینیشن سے انکار کے 2 لاکھ 15 ہزار 119 کیسز رپورٹ ۔
ذرائع وزارتِ صحت کے مطابق پولیو ویکسین سے انکاری پر ایک لاکھ 54 ہزار 736 والدین کو قائل کیا گیا۔ سندھ میں ایک لاکھ 36 ہزار707 والدین نے پولیو ویکسینیشن سے انکار کیا ، خیبر پختونخوا میں 56 ہزار 252 ، پنجاب میں 1502 والدین نے انکار کیا۔بلوچستان میں 19 ہزار 654، اسلام آباد میں 1004 والدین انکاری تھے۔ بلوچستان میں 4485 ، پنجاب میں189 اور اسلام آباد میں 68 والدین نے پولیو ویکسینیشن سے انکار کیا۔
ذرائع کے مطابق مہم کے دوران 60 ہزار 387 والدین پولیو ویکسینیشن سے بدستور انکار رہے، سندھ میں 36 ہزار 808، کے پی میں 18 ہزار 837 والدین انکار رہے، کراچی میں 34 ہزار 890 والدین نے پولیو ویکسین پلانے سے انکارکیا جبکہ حیدر آباد میں پولیو ویکسینیشن سے انکار کے 1642 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق ذیلی قومی پولیو مہم 29 اپریل سے 6 مئی تک منعقد ہوئی تھی۔