علی رامے : پاکستان تحریک انصاف دور حکومت کا منصوبہ نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل ، کم آمدن والے افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ جاری رہے گا۔
حکام کے مطابق نئے مالی سال میں 6ارب روپے افورڈ ایبل ہاؤسنگ سکیم کو دئیے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے دور میں لاہور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں ہاؤسنگ سکیم شروع کی گئی تھی جس کو جاری رکھنے کیلئے پنجاب حکومت نے منظوری دیدی ہے۔
سکیم کے تحت کم آمدن والے افراد کیلئے 3 مرلہ گھروں کی تعمیر شروع کی گئی۔ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال میں کنٹریکٹر کی ادائیگیاں بھی کرے گی۔
جبکہ دوسری جانب حکام نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی اپنی چھت اپنا گھر منصوبہ اس منصوبے سے الگ ہے۔