سٹی42 : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ریسٹورنٹس کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا جبکہ خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ٹاسک سونپ دیئے گئے۔محکمہ نے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کو 15 روز کے اندر یقینی بنانے کیلئے نوٹسز جاری کردیئے۔
ریونیو اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے آغاز سے سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والے ریسٹورینس مالکان کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں کا آغاز کر دیا جائے گا، سیلز ٹیکس آن سروسز کی چوری کو روکنے کیلئے اس سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔