کشمیری شاعر احمد فرہاد ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش،پولیس نے نامکمل چالان پیش کردیا

10 Jun, 2024 | 03:05 PM

 (سفیر رضا)کشمیری شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کردیا گیا ۔پولیس نے نامکمل چالان پیش کردیا ۔عدالت نے ایک بار پھر جیل بھیج دیا۔

 کشمیری شاعر احمد فرہاد کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیر کے روز عدالت میں پیش کیا گیا  ،پولیس نے احمد فرہاد کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کر دیا  جس پر عدالت نے 24 جون تک احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کرنے کے احکامات دے دئیے۔

 عدالت نے حکم دیا ہے کہ 24 جون کو احمد فرہاد کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کیا جائے ،پولیس کی بھاری سیکیورٹی میں شاعر احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

 یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر حکومت پاکستان نے احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کی تھی ۔

مزیدخبریں