مریم نواز کی صوبائی محتسب اعظم سلیمان خان سے ملاقات, اہم امور پرتبادلہ خیال

10 Jun, 2024 | 02:51 PM

 راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ مریم نواز سے صوبائی محتسب اعظم سلیمان خان کی ملاقات،ملاقات میں انتظامی امور اور گڈ گورننس پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

سرکاری محکموں سےمتعلق عوامی شکایات اورازالے کے میکانزم پرگفتگو بھی کی گئی ۔صوبائی محتسب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو سالانہ رپورٹ پیش کیں اور  عوامی شکایات،تنازعات کے حل کیلئے اقدامات سے آگاہ  کیا .
ملاقات میں سروسزکو بہتر بنانے کے لیے سفارشات کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ملاقات میں سینیٹرپرویز رشید ،سینئر وزیر مریم اورنگزیب ودیگر شامل تھے ۔
 

مزیدخبریں