پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا

10 Jun, 2024 | 12:18 PM

Ansa Awais

سٹی42 : ادارہ ماحولیات پنجاب نے پلاسٹک بیگز کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا گیا۔ صوبے بھر میں 4ہزار 799 مقامات پر چھاپے مارے گئے، چار روز کے دوران 3ہزار657 کلو پلاسٹگ بیگز قبضے میں لے گئے۔
 محکمہ ماحولیات کے مجسٹریٹ کی عدالت میں 5 چالان جمع کروائے گئے ، 694 چھاپوں کے دوران لاہور سے 771 کلو پلاسٹک بیگز کو دکانوں سے اٹھایا گیا۔ شیخوپورہ سے 322، سیالکوٹ سے 208 کلو پلاسٹگ بیگز قبضے میں لیے گئے۔ فیصل آباد241 کلو ، خانیوال 230، منڈی بہاالدین 225 کلو پلاسٹک بیگزضبط کئے گئے ۔ گوجرانوالہ 178 کلو ، اٹک 159 کلو پلاسٹک بیگز، گجرات 102 اور راولپنڈی سے 145 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کئےگے۔ سیکرٹری ماحولیات کا کہنا تھا کہ سنگل یوز پلاسٹک صحت کے مسائل پیدا کررہا ہے،75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگ استعمال نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں