(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں ہتک عزت قانون کیخلاف دائر درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔
ہائیکورٹ آفس نےد رخواست گزار کو قانون کی مصدقہ کاپی لگانے کی ہدایت کر دی،ہائیکورٹ آفس بطور اعتراضی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرے گا۔
درخواست جعفر بن یار نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی،درخواست گزار نے ہتکِ عزت قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔
درخواست میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب، گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہتک عزت قانون آئین اور قانون کیخلاف ہے، ہتک عزت ایکٹ کی موجودگی میں نیا قانون نہیں بن سکتا۔
یادرہے کہ 2 روز قبل پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتک عزت بل قانون بن گیا، قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے بل پر دستخط کئے تھے۔