یوٹیلٹی سٹورز شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام،چاول ،چینی،آٹا اور گھی کی مہنگے داموں فروخت جاری

10 Jun, 2024 | 11:51 AM

شہزاد خان ابدالی: شہر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر مہنگائی کنٹرول کرنے میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن غیر سنجیدہ ،چاول ،چینی،آٹا اور گھی مہنگے داموں میں  فروخت کیا جارہا ہے ۔
  یوٹیلٹی سٹورز پرسیلہ چاول 345 روپے فی کلوگرام اور یوٹیلٹی چاول  320 روپےفی کلو میں فروخت کیے جارہے ہیں۔شادمان یوٹیلٹی سٹور پر چینی اوپن مارکیٹ سے 5 روپے مہنگی فروخت کی جارہی ہے ۔
درجہ سوم کا گھی اوپن مارکیٹ میں420 جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر 466 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے ،آٹا بھی مہنگا بیچا جارہا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں 20 کلوآٹے کی قیمت 1750روپے جبکہ یوٹیلٹی سٹورزپر  10 کلوآٹا1500 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔
 

مزیدخبریں