لاہور ائیر پورٹ: غیر ملکی مسافر سے دودھ کے پیکٹس میں چھپائی گئی منشیات برآمد

10 Jun, 2024 | 11:19 AM

سیعد احمد:  لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے کولمبو جانے والی پرواز پر ایک غیر ملکی مسافر سے 4 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

کولمبو کی پرواز پر جانیوالے مسافر شِن شِن یانگ نے منشیات دودھ کے پیکٹس میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی ۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


 

مزیدخبریں