بھارت سے شکست؛ بڑی سرجری کرنا پڑے گی، محسن نقوی

10 Jun, 2024 | 10:01 AM

ویب ڈیسک:  پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چئیرمین محسن نقوی نے نیویارک میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے پاکستان بھارت میچ میں بعض کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہہ ڈالا کہ  "اب بڑی سرجری کرنا پڑے گی"۔

محسن نقوی نے کہا کہ پہلے انہیں  لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا،مگر اب بڑ ی سرجری کرنا پڑے گی،وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے ٹیلنٹ کو موقع دیا جائے۔

 بھارت کے خلاف بڑے میچ میں قومی ٹیم کی شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے میچ کے بعد صحافیوں سے  اپنی گفتگو   محسن نقوی نے کہا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پر فارمنس پر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم تیار کرنی ہے اور وقت آگیا ہےکہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے ،پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے، اچھی طرح معلوم ہے کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور ہارنے کی وجوہات کیا ہیں۔

 چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ   انڈیا سے شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، قوم کرکٹ ٹیم سے ایسی مایوس کن کارکردگی کی توقع نہیں رکھتی۔

مزیدخبریں